کراچی:کالے بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت سندھ اسمبلی کے باہر انیسویں روز بھی دھرنا جاری ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کر دی۔
دنیا بھر سے دھرنے میں ویڈیو لنک‘ زوم اور اسکائپ کے ذریعے ایک انٹر نیشنل سیشن منعقد ہواجس میں اوورسیز پاکستانیوں نے آن لائن شرکت،سیشن میں لندن، نیو یارک، استنبول، انقرہ، ٹورنٹو،لسمبرگ اونٹاریو، پرتھ سمیت دیگر بڑے شہروں میں مقیم پاکستانی مردو خواتین نے اپنے ویڈیو لنک، زوم اور اسکائپ کے ذریعے دھرنے میں شرکت اور شرکاء سے بھر پور اظہار یکجہتی کیا۔
حافظ نعیم الرحمن نے بیرو ن ملک پاکستانیوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ حکومت مذاکرات کی بجائے مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے جس کی وجہ سے سندھ حکومت کی ملکی اورغیر ملکی میڈیا میں بدنام ہورہی ہے،ایسا لگتا ہے کہ سندھ حکومت عوامی لاواپھٹنے کا انتظار کررہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ وفاق کی جعلی مردم شماری کے باوجود کراچی آبادی کے لحاظ سے دنیا کاتیسرابڑا شہرہے، اب لوگ سندھ حکومت سے سوال کررہے ہیں کہ کراچی کو کیوں حق نہیں دے رہے،جمعرات 20جنوری کو حسن اسکوائر پر خواتین کا عظیم الشان احتجاج اور دھرنا ہوگا،کراچی کے اہم اور اسٹریٹجکٹ پوائنٹ پر دھرنا دیں گے۔
Comments are closed.