اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی کا کہنا ہےکہ دوسروں کی ناکامی کی ذمہ داری پاکستان پر نہ ڈالی جائے،سلامتی کونسل اجلاس میں افغان نمائندے نے پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی کی، جس کا افسوس ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ سیکیورٹی کونسل میں افغان نمائندے کے پاکستان مخالف بیانات کو یکسر مسترد کرتے ہیں، افغانستان میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورت حال پر تشویش ہے،افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں نے کرنا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہمارا کردار معاونت کا ہے، ضامن کا نہیں،ہم افغان امن عمل میں اہم اسٹیک ہولڈر ہیں،پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے،ہم افغان تنازعہ کی بھاری مالی و جانی قیمت ادا کر چکے ہیں۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے واقعہ کا پتہ چلا تو دکھ ہوا، لیکن جب حقیقت پر پہنچے تو معلوم ہوا جو کہا گیا وہ حقیقت کے برعکس ہے،بھارت نے اس معاملے پر بہت پروپیگنڈاکیا، سارا کھیل بھارت کا تیار کردہ تھا۔
Comments are closed.