منگل8؍ذوالحجہ 1444ھ27؍جون 2023ء

دنیا اور آخرت کے معاملات میں اللہ کے حکم کو پورا کرو، امام کعبہ کاخطبہ حج

امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ مل جل کر رہنے میں رحمت اور الگ الگ ہونے میں مصیبت ہے، اتفاق پیدا کرنا معاشرے، خاندان اور ہر فرد کی ذمہ داری ہے، شیطان انسانوں کے درمیان پھوٹ پیدا کرتا ہے۔اے ایمان والو دنیا اور آخرت کے معاملات میں اللہ کے حکم کو پورا کرو.

میدان عرفات میں وقوف عرفہ ادا کرنے کے لیے20 لاکھ سے زائد عازمین حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے وہاں موجود ہیں، مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ڈاکٹر یوسف بن محمد بن عبدالعزیز نے کہاکہ اللہ نے مل جل کر بیٹھنا نجات بنایا اور جدا ہونا عذاب ہے

خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد کا کہنا تھا کہ اے ایمان والو ، دنیا اور آخرت کے معاملات میں اللہ کے حکم کو پورا کرو، اللہ تعالی نے تفرقہ ڈالنے سے منع کیا ہے، توحید کی دعوت تمام نبیوں میں مشترک رہی، اللہ ایک ہے اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اللہ کے سوا تمام چیزوں کو ختم ہوجانا ہے۔

الشیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ اللہ کی اطاعت کرو، حدود اللہ کا خیال رکھو۔ لوگوں کی زبانیں اور رنگوں کا مختلف ہونے میں بہت نشانیاں ہیں۔ مل جل کر رہنے میں رحمت اور الگ الگ ہونے میں مصیبت ہے۔ اتفاق پیدا کرنا معاشرے، خاندان اور ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔

شیخ یوسف ںے کہا کہ کسی عربی کو عجمی، کسی گورے کو کسی کالے پر فضیلت حاصل نہیں، حضرت محمدؐ نے فرمایا کہ اگر کسی کو کسی پر فوقیت ہے تو صرف تقویٰ کی بنیاد پر، اچھے اخلاق سے دلوں میں جگہ پیدا ہوتی ہے اس لیے مسلمانوں تقویٰ اختیار کرو، اللہ سے ڈرو اور اصلاح کی کوشش کرو، شرک نہ کرو اور والدین سے حسن سلوک کرو، اللہ نے والدین، میاں بیوی اور بچوں کے حقوق کو واضح کردیا ہے۔

You might also like

Comments are closed.