نوشہرہ: دریائے کابل ، دریائے سوات، دریائے پنجکوڑہ اور دریائے سندھ میں مختلف مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ ، ورسک اوراودیزئی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ نوشہر ہ کے مقام پر پانی کا بہائو 2 لاکھ 74 ہزار، ورسک ایک لاکھ 30ہزار کیوسک اور ادیزئی کے مقام پر 79ہزار 300کیوسک ریلا گزر رہا ۔دریائے سوات میں خوازخیلہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آگیا ہے۔
دریائے سوات میں چکدرہ اور منڈا ہیڈ ورکس کے مقام پر بھی اونچے درجے کا سیلاب گزر ا۔دریائے سوات خیالی میں چارسدہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب جہاں پانی کا بہائو ایک لاکھ 40ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دریائے جندی میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے چارسدہ کے مقام پر بہائو 33ہزار ریکارڈ کیا گیا۔دریائے سندھ میں اٹک خیر آباد کے مقام پر اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزر ا، پانی کا بہائو 5لاکھ 79ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دریائے پنجکوڑہ میں دیر کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے پانی کا بہائو 56ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔دریائے سندھ میں تربیلہ، چشمہ کے مقام پر نچلے، جناح بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔دریائے شاہ عالم میں تخت آباد کے مقام درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
دریائے ناگمان میں چارسدہ رو ڈ کے مقام پر نچلے درجے اور دریائے کرم میں گھڑی ہیڈ ورکس کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
Comments are closed.