لاہور :امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ دیں،خیبر پختونخوا کے عوام کل ترازو کے نشان پر مہر لگائیں ، خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں سرپرائز دیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کل جعلی تبدیلی کو مسترد کردینگے، تمام کھلاڑی ایکسپوز ہوچکے،سیاسی مفادات کا کھیل بند ہونا چاہیے، ملک میں عہدوں اور مراعات کا کھیل دھڑلے سے جاری ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بعد پنجاب بھی میدان جنگ بن گیا، حکومت ریاست مدینہ کانظام قائم کرنے میں ناکام رہی ہے، اپوزیشن اور حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں، لبرل سیاسی پارٹیوں کے رہنما اپنے آپ کو بچانے کے لیے ایک ساتھ ہوگئے ہیں۔
Comments are closed.