بدھ 7؍محرم الحرام 1445ھ26؍جولائی 2023ء

خیبر پختونخوا: جمرودکی مسجد میں خود کش دھماکا، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید

Blast

جمرود: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کی علی مسجد میں دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے وقت موقع پر موجود ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شدید زخمی ہو گئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں ایڈیشنل ایس ایچ او کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے بتایا کہ مشکوک شخص نے خالی مسجد میں گھسنے کی کوشش کی، ایڈیشنل ایس ایچ او کے روکنے پر اس نے اپنے آپ کو اڑایا۔

ڈی پی او خیبر کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کر رہے ہیں، جائے وقوعہ دور ہے اس لیے مشکلات کا سامنا ہے۔

سی سی پی او پشاور اشفاق انور نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں واقع خود کش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او شہید ہوگئے۔

ان کاکہنا تھا کہ علاقے میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس پر ایڈیشنل ایس ایچ او اور ان کے ساتھ نفری وہاں پہنچی تو حملہ آور ان کو دیکھ کر وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ ایک حملہ آوور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا.

ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس نے حملہ آور کا تعاقب کیا اور اسی دوران حملہ آور مسجد کے اندر چلے گئے اور وہاں اس نے خود کو اڑا دیا، جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او شہید ہوگئے۔

You might also like

Comments are closed.