بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلیے پولنگ جاری

پشاور: خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جو 5 بجے تک برقرار رہے گا۔

خیبرپختونخوا میں پہلے مرحلے میں 17 اضلاع میں عوامی نمائندے منتخب ہوں گے، پشاور، کوہاٹ، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مہمند، مردان، صوابی سمیت کرک، ہنگو، ڈی آئی خان، ٹانک، ہری پور، بونیر، باجوڑ، بنوں اور لکی مروت کے علاقے شامل ہیں۔

2 ہزار 382 ویلج اور نیبرہڈ کونسلز کی نشستوں کا انتخاب ہوگا۔ مجموعی طور پر 37 ہزار 752 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ جنرل نشستوں پر 19 ہزار 282 امیدوار میدان میں ہیں۔ خواتین کی نشستوں پر 3 ہزار 905 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ مزدور کسان نشستوں پر 7 ہزار 513 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔ یوتھ نشستوں پر 6 ہزار 81 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ اقلیتی نشستوں کیلیے 282 امیدوار مدمقابل ہیں۔

ایک کروڑ 26 لاکھ  68 ہزار 862 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، مرد ووٹرز کی تعداد 70 لاکھ 15 ہزار 767 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 56 لاکھ 53 ہزار 95 ہے۔ 9 ہزار 223 پولنگ اسٹیشنز، 28 ہزار 892 پولنگ بوتھ تشکیل دیے گئے ہیں۔ 4 ہزار 188 پولنگ اسٹیشنز حساس اور  2507 حساس ترین قرار ہیں۔

You might also like

Comments are closed.