اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کےرہنما خواجہ آصف کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے ہتک عزت کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلام آبادہائی کورٹ نے خواجہ آصف کو جرح کا حق دے دیا۔ عدالت عالیہ نے خواجہ آصف کی عمران خان کے بیان پر جرح کے حق کی درخواست منظور کرلی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ کیس کی روزانہ سماعت کی بنیاد پر مقرر وقت میں فیصلہ کیا جائے، ٹرائل کورٹ کو 2 ماہ میں فیصلہ کرنے کا کہہ دیتے ہیں، آرڈر پاس کریں گے۔
خواجہ آصف کے وکیل نے عدالت سے استفسار کیا کہ آپ معاملے کو التوا میں کیوں ڈال رہے ہیں؟ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ غیر ضروری طور پر کیس کو لٹکا رہے ہیں، اس طرح غیر ضروری کیسز سے احتیاط برتیں تو بہتر ہے۔
عدالت نے عمران خا کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بیان پر جرح کرنا خواجہ آصف کا حق ہے، ٹرائل کورٹ کو چاہیے تھا اگلا دن جرح کے لیے رکھ لیتے۔
عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ایک سال سے یہ عدالت میں نہیں آئے۔ عدالت نے کہا کہ 17دسمبر کو بیان ریکارڈ ہوا اسی روز کیسے جرح کا حق ختم کیا جاسکتا ہے؟
Comments are closed.