اتوار 11؍رمضان المبارک 1444ھ 2؍اپریل 2023ء

خنجراب بائی پاس تین سال بعد دوبارہ کھل گیا

اسلام آباد: چین اور پاکستان کے درمیان تین سال کی بندش کے بعد تجارت اور سفری سہولیات کل سے دوبارہ بحال ہوجائیں گی۔

ایک معاہدے کے تحت دونوں ممالک خنجراب پاس کے ذریعے یکم اپریل سے 30 نومبر کے دوران پورا سال تجارتی وسفری سرگرمیوں کو انجام دیتے ہیں۔ معاہدے کے تحت گلگت بلتستان کی وادی سُست کے سرحدی مقام سے چین کے سنکیانگ ریجن روزانہ بس روانہ ہوتی ہے۔

چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز نے چین اور پاکستان کی قیادت کو خنجراب پاس کھلنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خنجراب پاس کے دوبارہ کھلنے سے عوام کی مشکلات ختم کرنے میں مدد ملے گی، پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان چین تجارتی سرگرمیوں اور سی پیک کی رفتار متاثر کی۔

You might also like

Comments are closed.