ٹوکیو: دوجاپانی کمپنیوں نےخلانوردوں کے لیے مخصوص فیس واش اور لوشن بنایا ہے جو کم وزنی کےماحول کے لیے بطورِ خاص بنائے گئے ہیں۔
پولا اور اینا نامی کمپنی کےمطابق ان کی مصنوعات بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پررہنے والے استعمال کرسکتے ہیں۔ اگلے سال جاپانی خلانورد کیمیا یوئی دونوں مصنوعات لے کر آئی ایس ایس جائیں گے۔ تاہم خلائی کاسمیٹکس کو ’کاسمولوجی‘ (کونیات) کا نام دیا گیا ہے۔
جاپانی خلائی ایجنسی (جاکسا) نے جاپانی کمپنیوں سے کہا تھا کہ وہاں کا ماحول بہت خشک اور وسائل کی کمی پرمبنی ہے۔ خلا میں مائع کو سنبھالنا اور استعمال کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فیس واش اور لوشن کو نیم ٹھوس بنایا گیا ہے۔
اس سے قبل کئی اداروں نے بھی خلائی کاسمیٹکس مصنوعات تیار کی جس میں ایسٹی لاؤڈر بھی پیش پیش رہی اور ناسا سے معاہدے کے بعد جلد کے لیے ایک سیرم بنایا تھا۔ 2021میں اِن اسٹائل نامی ایک اور کمپنی نے خلانوردوں کے لیے فاؤنڈیشن، مسکارا، لپ اسٹک اور ویزلین بھی بنائی تھی۔
جاپانی کمپنیوں کے مطابق ان کی تیارکردہ اشیا خلا میں سائنسدانوں کی زندگی بہتر بناسکتی ہیں۔ دونوں کمپنیوں نے کہا ہے کہ انہیں خلا جیسی کیفیات میں آزمایا بھی گیا ہے۔ تاہم ’خلائی مسافروں کے لیے میک اپ اور کاسمیٹکس‘ کو اکتوبر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
Comments are closed.