روالپنڈی:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو کسی بھی صورت تسلیم نہیں کریں گے،حکومت اوراسپیکرقومی اسمبلی کونہیں مانتے، فیصلہ ہواہے اسپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان گرفتارہوئےتوحکمت عملی بنا لی ہے،
اگر عمران خان کو گرفتار کرلیاگیا تو ملک میں کچھ اور ہوگا، ابھی لانگ مارچ کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے،کسی سے کوئی بھی مذاکرات نہیں کیے جارہے ہیں،
مسائل کا واحد حل الیکشن ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کہہ رہے ہیں ملک میں صرف 2گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے، کاش وزیراعظم ہاوس اور وزرا کے گھروں میں بھی لوڈشیڈنگ ہو تو اچھا ہوگا۔
Comments are closed.