اسلام آباد:وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آج پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا، نہ ہی قیمتوں میں اضافے کی کوئی سمری یا کوئی منصوبہ ہے، پری بجٹ سیمینار میں پیٹرولیم کی قیمتوں پر بات نہیں کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ پیٹرول مہنگا ہونے کی جھوٹی خبریں چلانے والے چینلز اپنے ناظرین کو نقصان پہنچارہے ہیں، عمران خان کے معاہدے پر چلتے تو پیٹرول 3سو روپے تک فروخت ہوتا،مہنگائی پر قابو پانے کیلیے مشکل فیصلے کریں گے، کوشش ہوگی کہ ملک اچھے حالات میں چھوڑ کر جائیں۔
خیال رہے کہ میڈیا پر پیٹرول مہنگی ہونے کی جھوٹی خبریں چلنے کے بعد پمپس پر ایک دفعہ پھر رش لگ گیا تھا، جس کی وجہ سے شہر قائد کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا تھا۔
Comments are closed.