اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمت بڑھنے سے بجلی کی پیداواری لاگت بڑھ گئی.عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے.گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ 1500 ارب ہوگیا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہاکہ اس وقت ہمیں ڈیزل پر 53 روپے اور پیٹرول پر 23 روپے نقصان ہو رہا ہے، اگر قیمتیں نہیں بڑھاتے تو ایک بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، حکومت کو معاشی مسائل کا سامنا ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اتنے برے معاشی حالات ماضی میں کبھی نہ تھے.ہمیں 2500 ارب کے گردشی قرضے کا سامنا ہے.توانائی کے شعبے کو 1100 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے.
انہوں نے مزید کہاکہ گذشتہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہی کی طرف جارہاہے، گزشتہ حکومت نے عوام کی فلاح کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔
Comments are closed.