بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کا قومی اسمبلی میں شہباز شریف کیخلاف قرارداد لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خلاف قرارداد لانے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے خلاف قرارداد تحریک انصاف کے رکن اسمبلی فرخ حبیب پیش کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کے فیصلے تک شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں تقریر نہیں کرنے دی جائے گی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق کیا تھا۔

You might also like

Comments are closed.