منگل 13؍محرم الحرام 1445ھ یکم اگست 2023ء

حکومت نے عوام پر بڑا پیٹرول بم گرادیا،عوام پریشان

 اسلام آباد:حکومت نے عوام پر بڑا پیٹرول بم گرادیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 19.95 روپے تک کا بڑا اضافہ کردیا گیا۔ 

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنا تھا، عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے مطابق وزیراعظم سے مشاورت کی گئی اور یہ فیصلہ ہوا کہ قیمتوں میں کم سے کم رد و بدل کیا جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی منظوری سے پیٹرول کی قیمت میں 19.95 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19.90 روپے اضافہ کیا جارہا ہے، جس کے بعد ان کے نرخ بالترتیب 272.95 اور 273.40 روپے ہوجائیں گے، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ 

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں ہیں اس لئے ایسے فیصلے نہیں کر سکتے جس سے ملک مشکل میں گھرے، ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

You might also like

Comments are closed.