اسلام آباد: حکومت نے ایک بار پھر مٹی کاتیل اورلائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارتِ خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کے بعدمٹی کےتیل کی قیمت میں 81پیسےکااضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت88روپے30پیسےمقرر کی گئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کا جاری کردہ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے10پیسےکااضافہ ہوا ہے،نئی قیمت85روپے77پیسےمقرر کی گئی ہے۔
حکومت نے پیٹرول اورہائی اسپیڈڈیزل کی قیمیتں نہ بڑھانےکافیصلہ کیا ہے، نئی قیمتوں کااطلاق آج رات 12بجےسےہوگا۔
Comments are closed.