secure hookup site hookup bbw com farm girl hookup whatsapp groups for hookups pregnant hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی حکومت نے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں مزید 8 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 145 ہوگئی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 134 روپے سے بڑھ کر 142 روپے ہوگئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 27 پیسے اضافے کے بعد 110 روپے 26 پیسے سے بڑھ کر 116 روپے 53 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 5 روپے 72 اضافے کے بعد 108 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 114 روپے7 پیسے ہوگئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ریکوری میں کمی کے سبب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ضروری تھا، اوگرا کی سمری کے مطابق پیسے بڑھاتے تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہوتا۔

You might also like

Comments are closed.