اسلام آباد: حکومت نے فنانس بل کے ذریعے نئے ٹیکسز عائد کیے جانے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔
وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 22 روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا۔
اس سلسلے میں جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 22.20روپے اضافے کے ساتھ249.80 روپے سے بڑھا کر272 روپے فی لیٹر،ہائی اسپیڈ ڈیزل آئل 17.20روپےاضافے کے ساتھ262.80 روپے سے بڑھا کر 280روپے فی لیٹرہو گئی ہے۔
علاوہ ازیں مٹی کا تیل 12.90روپےاضافے کے ساتھ189.83 روپے سے بڑھا کر202.73 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل9.68 روپے اضافے کے ساتھ187 روپے سے بڑھا کر 198.68روپے فی لیٹرفی لیٹر کردی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق بدھ اور جمعرات (15 اور 16 فروری) کی درمیانی شب 12 بجے کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.