اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر 140 ارب روپے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر 140 ارب روپے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے صدارتی آرڈیننس کی بھی منظوری دیدی گئی ہے، وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس کی منظوری دی، سمری میں کہا گیا ہے کہ وقت کی کمی کے باعث بل پارلیمنٹ سے منظورنہیں کرایا گیا۔
خیال رہے وفاقی حکومت نے 24 مارچ سے پہلے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سے متعلق آئی ایم ایف کو آگاہ کرنا ہے۔
Comments are closed.