اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت تبدیل کرنے کی تحریری دھمکی دی گئی ثبوت موجود ہیں، میری قوم تو غیرت مند ہے لیکن افسوس اس ملک کے لیڈر بے غیرت ہیں، اس قوم کو کسی دوسرے کے آگے جھکنے نہیں دونگا۔
پریڈ گراؤنڈ کےجلسے سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بھیک مانگنے والی قوم کو کہیں عزت نہیں ملتی،مسلم لیگ ن گیس کے معاہدے کیے تھے ، جس کی وجہ سے گیس کا بحران پیدا ہوتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر ز کو عوام کی نہیں لندن کے محلات کی فکر ہے،ہمارے ملک کو ماضی کے لیڈروں کی وجہ سے دھمکیاں ملتی ہیں،مریم نواز نے زندگی میں کبھی ایک گھنٹے بھی کام نہیں کیا،لندن میں بیٹھا شخص کس کس سے ملتا ہے سب پتہ ہے،تفصیلات بتانے سے امن برباد ہوسکتا ہے، اسی لیے مناسب وقت پر تمام چیزیں سامنے لائیں جائیں گی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جب وزیر اعظم بنا تو 17فیکٹریاں بنا چکا تھا،پارلیمنٹ میں ووٹ دینے والے یاد رکھیں کہ اپوزیشن کو ووٹ دیا گیا تو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، 25کروڑ لے کر اگر ضمیر جاگ جائے تو قوم سمجھ گئی ہے کہ پیسے کا کھیل ہے یہ سب.
انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ والوں کو تو زرداری کا پیٹ پھاڑ کر پیسہ نکالنا تھا لیکن افسوس اپنی چوری بچانے کے لیے چوروں کے ساتھ مل گئے،کانپیں ٹانگیں والے لوگوں کو 14سال میں اردو بولنا نہیں آئی، زرداری کو چاہیے تھا کہ بچے کو ابھی بڑا ہونے دیتے ، ابھی سے لیڈر بنادیا،بلاول زرداری کہتا ہے کہ نیب نے بلایاتو رو پڑونگا،قاتل اور مقتول کے اکھٹے ہونے کا بھی علم ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ باہر سے پیسوں کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، خارجہ پالیسی کو بھی متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،حکومت چلی بھی جائے تو میں ان کا پیچھا نہیں چھوڑونگا،اپوزیشن کو این آر او کسی صورت نہیں دونگا۔
Comments are closed.