بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے درمیان معاملات طے پاگئے

اسلام آباد: حکومت اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات میں معاملات طے پاگئے ہیں، جس کے بعد حالات بہتر ہونے کا امکان ہے، حکومتی وفد اور کالعدم تنظیم کی قیادت کے درمیان مذاکرات رات گئے ہوئے، کالعدم جماعت کے ساتھ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور علی محمد خان نے مذاکرات کیے، مذاکرات میں کالعدم تنظیم کے سربراہ سعد رضوی بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی کے ارکان اسد قیصر، شاہ محمود قریشی اور علی محمد خان کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کریں گے، جس میں مذاکرات میں معاملات طے پانے کا اعلان کیا جائے گا، حکومتی اراکین کے ساتھ سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان بھی پریس کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ معاملات معمول پر لانے سے پہلے کالعدم تنظیم کے لوگ جی ٹی روڈ پر دھرنا ختم کر کے واپس جائیں گے، گرفتار کارکنوں کی رہائی قانونی ضابطے پورے کر کے عمل میں لائی جائے گی۔

You might also like

Comments are closed.