وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں معاہدہ طے پاگیا آج سے پارلیمان کا اجلاس بغیر کسی گڑ بڑ اور تعطل کے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اپوزیشن اراکین کی ملاقات ختم ہو گئی جس کے بعد رانا تنویر، ایاز صادق، رانا ثنا اللہ اور راجہ پرویز اشرف اپوزیشن چیمبر میں واپس آ گئے۔ ملاقات میں حکومتی وزراء پرویز خٹک اور فواد چودھری بھی شریک تھے۔
ملاقات میں قومی اسمبلی اجلاس شروع کرنے پر اتفاق ہوا جب کہ حکومت اور اپوزیشن نے ایک دوسرے کو ایوان میں ماحول خوشگوار رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں معاہدہ طے پاگیا آج سے پارلیمان کا اجلاس بغیر کسی گڑ بڑ اور تعطل کے ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سب کا اتفاق تھا کہ پارلیمان میں جو ہنگامہ ہوا اس سے سب کی سُبکی ہوئی ہم نے درخواست کی ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لیں ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک پر مثبت جواب ملنے کی توقع ہے 186اراکین نے قاسم سوری اوراسپیکر اسدقیصر پر اعتماد کااظہا رکیاہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ رانا ثنااللہ ، ایاز صادق ، شازیہ مری اور پرویز اشرف سے گفتگو ہوئی ہے بجٹ منظوری کے لیے ہمیں نمبرز کی ضرورت نہیں بغیر کسی رکاوٹ منظور کرائیں گے حکومت اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل کمیٹی بنائی جارہی ہے ۔
Comments are closed.