اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر رولنگ کے خلاف مقدمے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومتی اتحاد اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے قائدین نے فل کورٹ کے مطالبے سے دستبردار نہ ہٹنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین کا مشاورتی اجلاس وزیراعظم ہاوس میں ہوا، مشاورتی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز سمیت دیگر ایم کیو ایم، اے این پی کے قائدین نے شرکت کی۔
اجلاس میں سپریم کورٹ میں زیر سماعت ڈپٹی اسپیکر رولنگ اور فل کورٹ کے معاملے پر غور و فکر کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ فل کورٹ کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین نے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کے تناظر میں مکمل حکمت عملی تیار کرلی اور تمام لوگوں نے متفقہ طور پر حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔
Comments are closed.