لاہور: ہائیکورٹ نے 16 اپریل سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب عمل میں لانے کی درخواست مسترد کردی ہے۔
پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب سے متعلق درخواستیں حمزہ شہباز و دیگر افراد کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ تمام فریقین غیر جانبداری سے آئینی فرائض انجام دیں، ڈپٹی اسپیکر 16 اپریل کو وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کروائیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز سمیت دیگر کی درخواستوں پر 12 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
Comments are closed.