اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حضرت امام حسینؓ نے حق وباطل کے معرکے میں حق کا ساتھ دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ امام عالی مقامؓ کی شہادت پر امت آج بھی افسردہ ہے، سیکڑوں برس گزر جانے کے باوجود یہ زخم، غم اور واقعہ تازہ ہے، نواسہ رسولؐ نے یزید کے جبر اور ظلم وستم کو ماننے سے انکار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ امام عالی مقامؓ نے شہادت قبول فرمائی لیکن ظلم وجبر کے سامنے سر نہ جھکایا، اللہ ہمیں امام حسینؓ کے جذبہ شہادت، حق پرستی کو اپنے اندر تازہ کرنے کی توفیق دے۔
عمران خان نے کہا کہ شہادت حضرت امام حسینؓ کا یہ پیغام ہے کہ باطل بظاھر جتنا بھی عروج پر ہو اس نے بالآخر مٹنا ہوتا ہے اور حق کو جتنا بھی دبایا جائے اس نے قائم رہنا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حضرت امام حسینؓ کے جذبہ شہادت، ایثار، قربانی اور حق پرستی کو اپنے اندر تازہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ ہم ملک وملت کی سربلندی کے لیے ہر قربانی کے لیے تیار ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آخر میں اس بات کا اعادہ ضروری سمجھتا ہوں کہ کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنائیں تاکہ ملک پاکستان اس وباء کے خطرات سے مکمل طور پر محفوظ ومامون ہو جائے۔
Comments are closed.