کراچی:پیلپز پارٹی کے نا مزد مئیر مرتضیٰ وہا ب نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی درخواست میں فریق بننے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
مئیر کراچی بننے کی جنگ، قانونی معاملات شدت اختیار کرگئے، سندھ اسمبلی سے براہ راست مئیر کے انتخاب میں قانون سازی کیخلاف حافظ نعیم الرحمان کی درخواست میں فریق بننے کے لیے پیپلزپارٹی کے نامزد مئیر مرتضیٰ وہاب نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
مرتضی وہاب نے فریق بننے سے متعلق درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان کی درخواست کی سماعت کے دوران میرا موقف بھی سنا جائے۔ مئیر کراچی کے انتخاب میں حصہ لینے کے لیے میرے کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے ہیں۔
انہوں نے درخواست کی کہ سندھ اسمبلی نے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے قانون سازی کی ہے۔ حافظ نعیم کی درخواست حقائق کے منافی ہے، مسترد کی جائے۔
یاد رہے کہ حافظ نعیم الرحمان نے براہ راست مئیر کے انتخاب میں حصہ لینے کے قانون کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔ عدالت نے 13 جون کو فریقین سے جواب طلب کررکھا ہے۔
Comments are closed.