برسلز: یورپی موسمیاتی تبدیلی کے ادارے نے رپورٹ کیا ہے کہ جون 2024 کے درجہ حرارت نے انسانی تاریخ میں آنے والے تمام جون کے مہینوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
پچھلے سال 2023 کا جون ریکارڈ پر گرم ترین جون تھا جس کے بعد جولائی تھا جو عالمی سطح پر سب سے زیادہ گرم مہینہ تھا۔ اس وقت جو درجہ حرارت کا ریکارڈ مرتب کیا گیا ہے وہ تاریخ میں کیے جانے والے اب تک کے مشاہدات کو سامنے رکھ کر مرتب کیا گیا ہے جو کہ عالمی درجہ حرارت کے لحاظ سے سب سے زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ ہر آنے والا مہینہ گزشتہ تمام سالوں کے مقابلے میں ریکارڈ توڑ رہا ہے۔ جون 2024 لگاتار گرم ترین مہینوں کی لائن میں 13 ویں نمبر پر رہا ہے۔ سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ زمین کا درجہ حرارت بے قابو ہوتا جا رہا ہے۔
Comments are closed.