راولپنڈی : آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں مادر وطن کے دفاع پر جانیں نثارکرنے والے بہادر جوانوں کو سلام پیش کیا گیا اور فوج کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی پہلوؤ ں پر تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل نے کورکمانڈ رز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معروضی تربیت ہماری پیشہ ورانہ مہارت کا خاصہ ہے،ہمیں قومی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔
کورکمانڈ رز کانفرنس کےشرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے معیشت کی بحالی کے لیے منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے اقدامات پر ہر ممکن تکنیکی اور انتظامی معاونت فراہم کی جائے گی۔
Comments are closed.