بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جماعت اسلامی کی بلوچستان حقوق تحریک کے بعد حکومت کا  7سو ارب کا پیکج دینے کا اعلان

اسلام آباد: جماعت اسلامی کی بلوچستان حقوق تحریک چلنے کے بعد وفاقی حکومت نے بلوچستان کیلیے 7سو ارب کے پیکج کا اعلان کیاہے۔

وفاقی وزیر برائے  اطلاعات ونشریات فواد چوہدری  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کیلیے 7سو ارب کا پیکج دیا گیا ہے،بلوچستان کو پورے وسائل دیں گے، وزیراعظم نے مسائل کے حل کیلئے بلوچستان کی حکومت سے بات کی ہے۔

 فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت مسائل کے حل کیلئے تیار ہے، گوادر میں بجلی ، پانی   اور گیس کے مسائل کا احساس ہے،بلوچستان کے مسائل حل کرنے کے لیے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ عوام کے سامنے آنی چاہیے،  مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی حقائق چھپارہی ہیں، ن لیگ کا ایک بھی ڈونر موجود نہیں،  ن لیگ کے نام ایف تھری میں ایک گھر موجود ہے، ن لیگ اپنے فنڈ کے ریکارڈ چھپا کر رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، بہت سی شدت  پسند جماعتیں الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہیں، 2 ماہ میں ای وی ایم کی تمام مشینیں دستیاب ہوسکتی ہیں۔

You might also like

Comments are closed.