کراچی: جماعت اسلامی نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف احتجاجی مہم چلانے کا اعلان کردیا۔
امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان اپنے بیان میں کہا کہ آج شام 50 مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جب کہ مرکزی مظاہرہ 2 تلوار کلفٹن پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کی براہ راست ذمہ دار سندھ حکومت کی ہے، حکمران طبقہ اپنی اور اپنی فیملی کے پروٹوکول کے لیے آدھی سے زیادہ پولیس کو استعمال کرتا ہے، ڈی جی رینجرز شہریوں کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
امیر جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ جرائم کی وارداتوں میں تھانے ملوث ہوتے ہیں، جن کے لین دین بندھے ہوتے ہیں، اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں سمیت کوئی بھی جرم پولیس کی مرضی کے بغیر نہیں ہوسکتا، حکمران بتائیں کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ کون کرے گا؟
Comments are closed.