بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جماعت اسلامی کا بلدیاتی انتخابات کے التوا پر الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا جاری

Karachi Caravan

کراچی:جماعت اسلامی پاکستان نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے کراچی دشمن فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دے دیاہے، جس میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ آگے بڑھانے کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنے میں ہرشعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ہے، جماعت اسلامی کے کارکنان ہائیکورٹ  نزد خضرا مسجد چوک پر جمع ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دے دیا ہے۔

دھرنے میں شہر بھر کے تمام اضلاع سے شہری قافلوں اور جلوسوں کی صورت میں الیکشن کمیشن کے آفس پر پہنچ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ 24جولائی کو ہونے والےبلدیاتی انتخابات میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کے میئر بننے کے سو فیصد امکان تھے، لیکن سندھ حکومت نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر 24جولائی کو ہونے والے الیکشن منسوخ کرکے 21اگست کو کروانے کا اعلان کیا ہے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن دھرنے کے شرکاء سے خطاب  آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

You might also like

Comments are closed.