اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ جب تک ملک کی قیادت پیراشوٹرز کی بجائے گراسروٹرز کے پاس نہیں آتی مسائل حل نہیں ہوں گے، آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی عوام کے لیے بہترین آپشن ہے۔
سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی کا آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے کوئی اتحاد نہیں ہوگا، تینوں بڑی پارٹیاں کئی بار موقع ملنے کے باوجود مکمل نام کام ہوئی اور عوام کو مایوس کیا امن ترقی اور خوشحالی ہر پاکستانی کا بنیادی اور آئینی حق ہے۔آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے فرسودہ نظام کا خاتمہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دو خاندانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، وطن عزیز کی ترقی کا واحد حل فیوڈل نظام کا خاتمہ ہے، سابق حکمرانوں نے ہر بار قوم کو مایوسیوں کے اندھیرے میں دھکیلا اورمسائل میں کمی کے بجائے اضافہ کیا، 8فروری کو آئی ایم ایف کے غلاموں کو شکست ہوگی۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 76سالوں میں پاکستان پر جاگیرداروں اور فیوڈلز کا قبضہ رہا ہے، عدالت،معیشت،تعلیم اور صحت ہر جگہ جاگیردار قابض ہیں۔پاکستان کے قیام کے بعد یہ ہم پر مسلط ہوئے اور بینکوں سے قرضے لے کر سیاسی بنیادوں پر معاف کروایا۔
Comments are closed.