کراچی :امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے تحت شہر کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کے خلاف آج احتجاج کیا جائے گا، سندھ حکومت امن و امان قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی۔
ادارہ نور حق کراچی میں حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائمز سے عوام سے بری طرح تنگ ہیں،شہریوں کی قیمتی جان و مال کا ضیاع کسی صورت قبول نہیں ،اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتیں محکمہ پولیس کی ناکامی کا ثبوت ہے۔
حافظ نعیم الرحمن مرکزی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کریں گے ،مرکزی احتجاجی مظاہرہ آج شام 5:30 بجے ٗریگل چوک پر ہو گا،دیگر احتجاجی مظاہرے شہر بھر کے 14اہم مقامات پر کئے جائیں گے،دیگر مظاہرے ڈالمن مال حیدری،واٹر پمپ چورنگی نارتھ ناظم آباد،حسن اسکوائر،اورنگی ٹاؤن نمبر 5، بنارس چوک،یوپی موڑ، لیبرٹی چوک طارق روڈ، ڈی سی آفس کورنگی، داؤد چورنگی لانڈھی، لیاقت مارکیٹ ملیر، ماڈل کالونی،بھٹائی آباداور شمع شاپنگ سینٹر شاہ فیصل کالونی میں ہوں گے۔
مظاہروں سے جماعت اسلامی کے نائب امراء کراچی ، امراء اضلاع و مقامی ذمہ داران خطاب کریں گے۔
Comments are closed.