منگل15؍ذوالحجہ 1444ھ4؍جولائی 2023ء

جعلی ڈگری کیس: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نااہل قرار

گلگت: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق چیف کورٹ میں گلگت  بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید کے خلاف جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے لیے سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے انہیں نااہل قرار دے دیا۔

دوسری جانب عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے فوراً بعد اسمبلی سیکرٹریٹ میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ کی جانب سے گلگت بلتستان اسمبلی کو تحلیل کرنے کے ممکنہ منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے اپوزیشن اراکین نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔

ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحریک جمع کرانے والے اراکین کی تعداد 9 ہے۔ دریں اثنا نااہل قرار دیے گئے وزیراعلیٰ خالد خورشید کی گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے سیاسی شخصیات سے مشاورت جاری ہے۔

You might also like

Comments are closed.