پیر27؍ربیع الاول 1444ھ24؍اکتوبر 2022ء

جسٹس اطہر من اللّٰہ سمیت 3 ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش

appointment

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اطہر من اللّٰہ سمیت 3 ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش کردی۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ میں 4 ججز کی تعیناتی کےلیے غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کردی۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے لیے جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید کے ناموں کی سفارش کی گئی جبکہ جسٹس شفیع صدیقی کا نام موخر کردیا گیا کیونکہ جسٹس شفیع صدیقی کے نام پر اجلاس میں اتفاق رائے نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس شاہد وحید، جسٹس حسن اظہر رضوی کی تعیناتی کی سفارش پانچ۔چار کے تناسب سے ہوئی۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ اور نمائندہ پاکستان بار اختر حسین نے جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی کے ناموں کی مخالفت کی۔

You might also like

Comments are closed.