کامرہ: جدید فائٹر ایئرکرافٹ جے ٹین سی پاکستان ائیر فورس میں شامل کرلئے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جدید فائٹر ایئر کرافٹ جے ٹین سی پاکستان ائیر فورس میں شامل کرلئے گئے ہیں، اس حوالے سے کامرہ ائیربیس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، چیف آف ائیر اسٹاف کی خصوصی دعوت پر وزیر اعظم عمران خان مہمان خصوصی شریک ہوئے، جب کہ وفاقی وزرا،عسکری حکام اور چینی سفیر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
جے ٹین سی طیارہ فضا سے زمین اور فضا سے سمندر میں ٹارگٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور اس میں بحری حدود کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کرنے کی صلاحیت موجود ہے، جدید فائٹر ایئر کرافٹ جے ٹین سی بحری جہاز تباہ کرنے والے مؤثر میزائلوں سے لیس ہے اور بھاری مقدار میں حربی سازو سامان اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جے ٹین سی اسٹریٹیجک جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل ہے، اور جے ٹین لڑاکا طیاروں کو جے ایف 17 کے ساتھ مواصلاتی طور پر منسلک کرنے کا آپشن موجود ہے، جدید فائٹر ایئرکرافٹ جے ٹین سی بھارتی رفال طیاروں کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے۔
چینی ساختہ جے ٹین سی 4.5 پلس جنریشن طیارہ ہے جس میں جدید ترین ریڈار نظام نصب ہے، اس کے ریڈار میں 1400 ٹی آر ایم، بھارتی رفال طیاروں کے ریڈار میں 1200 ٹی آر ایم ہے، جے ٹین سی کو ویگرس ڈریگن بھی کہا جاتا ہے۔
Comments are closed.