اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے جج دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد سے روکتے ہوئے 6 مارچ تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے احکامات جاری کر دیے۔
عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ پر 16 مارچ تک عمل درآمد روکنے کا حکم دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے جبکہ وکلا کو سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق دستاویزات عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔ دوران سماعت، عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری چیلنج کرنے کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی کی عدالت میں عمران خان کے وکلا پیش ہوئے۔ عمران خان کی جانب سے نعیم پنجوتھہ اور انتظار پنجوتھا پیش ہوئے۔
وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا کہ عمران خان پر لگائی گئی دفعات تمام قابلِ ضمانت ہیں، جس پر جج نے استفسار کیا کہ اس سے پہلے کیا قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے؟ وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا کہ قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے۔ عدالت نے عمران خان کے وکلا کو عدالتی دستاویزات ٹھیک کرکے دینے کی ہدایت کی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 16 تک ملتوی کر دی۔
Comments are closed.