کراچی : ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی احمد منیب کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی میں انتظامی کی سرپرستی میں رقص و سرور کی محفل کا انعقاد انتہائی شرمناک عمل ہے۔
ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی نے کہا کہ یومِ اقبال کے پروقار دن کے موقع پر کے یو بی ایس کے آڈیٹوریم میں کچھ دیر قبل مفکر اقبال کے فلسفہ کو پیش کیا گیا تھااور تھوڑی دیر بعد ہی مفکر پاکستان کے نظریات کی دھجیاں اڑائ گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ طلبہ وطالبات سے ایک بھاری رقم فیس کی مد میں لے رہی ہے مگر اس کے نتیجہ میں کوئی سہولت طلبہ کو میسر نہیں کی جارہی مگر طلبہ و طالبات کے والدین کی خون پسینہ کی کمائی کو ان غیر اخلاقی سوسائٹیز کو پالنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
ترجمان جمعیت کا مزید کہنا تھا کہ مشیر امور طلبہ ڈاکٹر عاصم اپنی سرپرستی میں ہر غیر اخلاقی اور غیر اسلامی تقریب کا انعقاد کرتے ہیں، ساتھ ہی مشیر امور طلبہ گذشتہ کئی سال سے عہدہ پر براجمان میں مگر طلبہ کو انہوں نے کوئی فائدہ نہیں دیا ہے۔
جامعہ کراچی جمعیت کے ترجمان نے کہا کہ مشیر امور طلبہ جامعہ کراچی کے طلبہ و طالبات کو کسی قسم کا کوئی بھی ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔
Comments are closed.