حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ حکومت نے توشہ خانہ معاملے پر سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی تیایراں شروع کردی ہیں۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ گھڑی کو توشہ خانہ سے لے کر سستے داموں فروخت کرنے پر عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد مزید کارروائی کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو درخواست دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بھی اسپیکر اسمبلی کی جانب سے دائر ریفرنس میں اپنا فیصلہ سنایا تھا، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 5 سال کے لیے نااہلی کی سزا سنائی گئی تھی۔ ریفرنس کے مطابق سابق وزیراعظم نے توشہ خانہ سے لی گئی گھڑی کی مالیت 8 کروڑ 50 لاکھ کے بجائے کف لنکس، پین اورانگوٹھی 2 کروڑ 27 لاکھ روپے میں حاصل کیے۔
دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی اور سابق صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے کہ اہے کہ حکومتی سطح پر نیب ادور دیگر اداروں کے ذریعے سابق وزیراعظم کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کے معاملے پر مزید کارروائیوں کے لیے مشاورت کی جا رہی ہے۔
Comments are closed.