لاہور :توشہ خانہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ 9جنوری کو سماعت کرے گا، لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے، بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کو چیلنج کرر کھا ہے۔
ای سی پی نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ عمران خان نے جان بوجھ کر غلط ریٹرن ای سی پی میں جمع کرائے، سابق وزیراعظم نے ریٹرن میں ملنے والے تحائف کو ظاہر نہیں کیا۔
اس میں مزید کہا گیا کہ “عمران خان کی جانب سے پیش کیے گئے تحائف کا بینک کا ریکارڈ تحائف کی قیمت سے مطابقت نہیں رکھتا”۔
اس میں مزید کہا گیا کہ تحائف کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 2018-19 میں ظاہر نہیں کی گئی اور عمران خان نے مالی سال 2020-21 کے ریٹرن میں حقائق چھپائے اور الیکشن ایکٹ کی دفعہ 137، 167 اور 173 کی خلاف ورزی کی۔
پی ٹی آئی چیئرمین کی نااہلی الیکشن ایکٹ کی دفعہ 137 اور 173 کے تحت کی گئی۔
Comments are closed.