بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحریک عدم اعتماد کا معاملہ: قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب

تحریک عدم اعتماد کا معاملہ: قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کیلئے اپوزیشن کی درخواست پر اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کرلیا ہے، جس کا اجلاس 25 مارچ کو بلائے جانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کی شق 54(3) اور شق 254 کے تحت طلب کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ اسپیکر اسد قیصر کے گھر میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ بروز جمعہ صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا، اجلاس اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 مارچ کو اجلاس مرحوم ایم این اے کی دعائے مغفرت کے بعد ملتوی کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا رکھی ہے اور اس حوالے سے اپوزیشن نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ اگر اسپیکر نے قومی اسمبلی کے 21 مارچ سے شروع ہونے والے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر کارروائی آگے نہ بڑھائی تو ہم قومی اسمبلی میں ہی دھرنا دے دیں گے۔

You might also like

Comments are closed.