اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسپیکر اسمبلی نے پیر تک اجلاس نہ بلایا تو ایوان میں دھرنا دیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہاکہ پیر تک تحریک عدم اعتماد پیش نہ ہونے کی صورت میں ایوان میں دھرنا دیا جائے گا، جس کے بعد دیکھتا ہوں کہ حکومت او آئی سی کا اجلاس کیسے بلاتی ہے؟حق نہ ملنے تک دھرنا جاری رہے گا، اس سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کرونگا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں نے سندھ ہاؤس پر حملہ کیا، ، اسپیکر اسمبلی نے اگر یکطرفہ فیصلہ کیا تو خود ذمہ دار خود ہونگے، ہم انتطار کررہے تھے کہ اوآئی سی پرامن طریقے سے گزرجائے، پورا ملک چاہتا ہے کہ عزت کے ساتھ او آئی سی ہو لیکن اگر اجلاس میں عدم اعتماد پیش نہ کرنے دی گئی تو دھرنا دیں گے۔
Comments are closed.