بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

“تحریک عدم اعتماد بھی ناکام ہوگی اور اپوزیشن 2023ء کا الیکشن بھی ہارے گی”

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد بھی ناکام ہوگی اور اپوزیشن 2023ء کا الیکشن بھی ہارے گی،پیپلزپارٹی کے دور میں سب سے زیادہ مہنگائی تھی۔

پی ٹی آئی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے اپنے ملک پر بمباری کرائی اور امریکا سے بات کرتے  ہوئے ڈرتے تھے،اپوزیشن والے اپنا پیسہ بچانے کیلئے ملک کو بیچ  رہے ہیں، نوازشریف اور آصف زرداری کی کرپشن پر غیرملکی اخبارات میں مضمون آتے ہیں، مودی آرمی چیف پر تنقید کرتا تھا اور نوازشریف اس کو شادیوں پر بلاتا تھا۔

وزیر اعظم نے کہاکہ اپوزیشن نے میرے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ کیا تو میں نے اللہ کا شکر ادا کیا، کیونکہ اپوزیشن کی وجہ سے عوام مہنگائی کو بھول گئی، جس پر میں نے اپوزیشن کو برا بھلا کہنا چھوڑدیا ہے، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور فضل الرحمن ایک دوسرے کو چور کہتے تھے اور اب یہ ’’تھری اسٹوجیز‘‘ میرے خلاف جمع ہوگئے ہیں اور کہتے ہیں کہ ملک بچانا ہے، اگر انہیں ملک بچانا ہے تو اس سے بہتر ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ڈوب جائیں۔

عمران خان  کا کہنا تھا کہ مریکا اپنے ملک میں بمباری اور ڈرون کی اجازت نہیں دیتا اور ہمارے ملک پر ڈرون حملے کیے جس میں کتنے بے گناہ مارے گئے جب کہ حکمران کچھ نہیں بولتے تھے جو کہ پیسے کے غلام ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں کسی بھی ملک کا مخالف نہیں ہوں یہاں تک کہ بھارت کا بھی مخالف نہیں ہوں،کسی ملک کیخلاف نہیں ان کی پالیسیوں کے خلاف ہوسکتا ہوں،بھارت5اگست والا فیصلہ واپس لے تو کو مذاکرات کے لیے تیارہیں،امریکا کی دہشتگردی کیخلاف جنگ اور عراق جنگ کیخلاف تھا اور رہوں گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی ہے، کورونا کے باوجود ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا، ملکی تاریخ میں پہلی بار 6ہزارارب ٹیکس اکٹھاکرکےدکھایا، کوئی ملک ایکسپورٹ بڑھنے تک ترقی نہیں کرسکتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کو علم ہے اسلاموفوبیا کیا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو سب سے بڑا اثاثہ سمجھتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پاور آف اٹارنی ڈیجیٹلائز کرا دی،سفارتخانوں کو کہہ دیا کہ آپ نے اوورسیزپاکستانیوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہاکہ اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کیخلاف بحث ہو رہی ہے، قرارداد پاس ہوگی، ساڑھے 3سال میں جو کام کیے کسی نے 30سال میں نہیں کیے، 50سال بعد پاکستان میں بڑے ڈیم بنا رہے ہیں،ڈاکوؤں کے ٹولے کو ڈر لگا ہے ان کی دکانیں بند ہوجائیں گی، غریب عوام کو 10لاکھ روپے علاج کےلیے فراہم کیے گئے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صحت کارڈ لائے ہیں،دنیا میں کہیں بھی ہیلتھ کارڈ جیسا منصوبہ نہیں۔

انہوں نے کہاکہ میموگیٹ میں امریکا کو کہا گیا زرداری کو پاکستانی فوج سے بچا لو، زرداری اور نواز شریف ہی ایک دوسرے کو چور کہتے تھے، فضل الرحمن کو بھی ڈیزل کا لقب مسلم لیگ ن نے دیا ہے۔

You might also like

Comments are closed.