لاہور:ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 43 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم معطل کردیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہدکریم نے پی ٹی آئی ایم این اے یاض فتیانہ سمیت 43 سابق ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔پی ٹی آئی ارکان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ استعفے منظور کرنے کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔
جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ بتائیں کن قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا؟ ۔بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ سپیکر نے استعفے منظور کرنے سے قبل آئین کے تحت انکوائری نہیں کی، ارکان اسمبلی استعفی منظور کرانے کے لئے سپیکر کے پاس پیش نہیں ہوئے، ارکان کو سنے بغیر سپیکر استعفے منظور نہیں کرسکتا۔
عدالت نے43ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کاحکم معطل کردیا اور43 حلقوں میں ضمنی الیکشن بھی تاحکم ثانی روک دیا۔عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
Comments are closed.