بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحریک انصاف کے عبدالقیوم نیازی آزادکشمیر کے وزیراعظم منتخب

تحریک انصاف کے  عبدالقیوم نیازی آزادکشمیر کے وزیراعظم منتخب ہو گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے عبدالقیوم نیازی کو وزیراعظم آزادکشمیر کے لیے پی ٹی آئی کا امیدوار نامزد کیا تھا۔

عبدالقیوم نیازی اور متحدہ اپوزیشن کے لطیف اکبر کے مابین مقابلہ تھا، عبدالقیوم نیازی 33 ووٹ لےکر آزادکشمیر کے13 ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے جب کہ لطیف اکبر نے 15ووٹ حاصل کیے۔

عبدالقیوم نیازی اس سے پہلے وزیرخوراک رہ چکے ہیں وہ 2006 میں مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے کامیاب ہوئے۔

عبدالقیوم نیازی 2 سال پہلے مسلم کانفرنس چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئےانہوں نے حالیہ انتخابات میں حلقہ  ایل اے 18 عباس پور سے کامیابی حاصل کی۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ  طویل مشاورت اور تجاویز کے جائزے کے بعد وزیر اعظم پاکستان و چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے نومنتخب ایم ایل ائے جناب عبدالقیوم نیازی کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے عہدے کیلئے نامزد کیا ہے وہ ایک متحرک اور حقیقی سیاسی کارکن ہیں جن کا دل کارکنوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

واضح رہے کہ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے لیے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں پی ٹی آئی نے سادہ اکثریت حاصل کی ہے۔ نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر بھی منتخب ہو گئے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.