جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

تاحیات نا اہلی کیس: سپریم کورٹ کا سات رکنی بنچ تشکیل

approved

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں ارکان پارلیمنٹ کی تاحیات نا اہلی کیس کیلئے سات رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بنچ آرٹیکل 62ون ایف کے تحت ارکانِ پارلیمنٹ کی تاحیات نااہلی کیس کی سماعت کل کرے گا۔

بنچ میں جسٹس  منصور علی شاہ ، جسٹس یحی آفریدی، جسٹس امین الدین خان شامل ہیں جبکہ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی  بھی بنچ کا حصہ ہونگے۔

خیال رہے کہ سابقہ حکومت نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی تھی جس کے بعد آرٹیکل 62ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کو پانچ سال کر دیا تھا۔

مذکورہ آرٹیکل کے تحت کئی سیاست دان نااہل ہوئے ہیں جن میں نمایاں ترین سابق وزیرِ اعظم نواز شریف، استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سمیت دیگر کئی سیاست دان شامل ہیں۔

You might also like

Comments are closed.