جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بین الاقوامی فوجداری عدالت میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف مقدمہ دائر

ہیگ: ہالینڈ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت(آئی سی سی) میں اسرائیل کے خلاف فلسطین میں جنگی جرائم کی تحقیقات اور اسرائیلی رہنماؤں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کے مطالبے پر مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تین فلسطینی انسانی حقوق گروپوں   الحق، المیزان اور فلسطینی سینٹر فار ہیومن رائٹس نے دی ہیگ میں قائم  بین الاقوامی فوجداری عدالت(آئی سی سی) میں درخواست دائر کی ہے  درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں شہریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، 7 اکتوبر سے اب تک 11 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ان میں تقریبا نصف بچے ہیں اورخواتین شامل ہیں ۔

دائر کردہ درخواست میں مزید کہاکہ “نسل کشی” کی تحقیقات کی جائے اور اسرائیلی رہنماؤں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری  کیے جائیں، بین الاقوامی فوجداری عدالت اسرائیل غزہ پر مسلط کردہ دم گھٹنے والے محاصرے، اس کی آبادی کی زبردستی نقل مکانی، زہریلی گیس کے استعمال، اور اشیائے ضروریہ جیسے خوراک، پانی سے انکار کو دیکھتے ہوئے اپنی جاری جنگی جرائم کی تحقیقات کو بڑھائے۔

انہوں نے کہاکہ  ایندھن، اور بجلی کے نظام کو تباہ کیا جارہا ہے  یہ کارروائیاں “جنگی جرائم” اور “انسانیت کے خلاف جرائم” کے مترادف ہیں، جن میں “نسل کشی” بھی شامل ہے۔

تینوں گروپ چاہتے ہیں کہ اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ، وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جائیں۔

You might also like

Comments are closed.