جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بیروت میں اسرائیلی ڈرون حملہ: سینئر حماس رہنما صالح العاروی سمیت 4 شہید

بیروت: لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی ڈرون  نے حماس کے دفتر پر حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں حماس کے سینئر رہنما صالح العاروی سمیت4افراد شہید  ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے دفتر پر اسرائیلی ڈرون حملہ اُس وقت ہوا جب صالح العاروی شہید حماس کے رہنما حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ سے ملاقات کرنے والے تھے۔

خیال رہے کہ  شہید صالح العاروی کا طوفان القصی کارروائی کے منصوبہ سازوں میں شمار کیا جاتا تھا، صالح العاروی اسرائیل کی ہٹ لسٹ میں پہلے نمبر پر تھے، بیروت کا جنوبی ٹاؤن حزب اللہ کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی فورسز کے حملوں میں مزید 180سے زائد افراد شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں، 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 23 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے غزہ کی جنگ میں صیہونیوں کی ناکامیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت غزہ میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

You might also like

Comments are closed.