بدھ 16؍ذوالحجہ 1444ھ5؍جولائی 2023ء

بھارت کو سی پیک میں رکاوٹ بننے کے بجائے اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے، وزیراعظم

ایران اورسعودی عرب کے درمیان تاریخی معاہدہ علاقائی استحکام کو تقویت دے گا،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ    سی پیک کے دشمن پاکستان اور خطے میں ترقی، امن اور خوش حالی کے دشمن ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ ہمارے عوام کو غربت سے نجات ملے،بھارت کو سی پیک کے راستے میں رکاوٹ بننے کے بجائے اس کے ثمرات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے بیان میں کہا کہ  چین اور پاکستان آئرن برادر ز ہیں۔ سی پیک اس آزمودہ ،سدا بہار بااعتماد اسٹرٹیجک  پارٹنرشپ کا ایک نیا باب ہے۔

سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر پاکستان اور چین کی قیادت اور عوام کو مبارک پیش کرتا ہوں۔ سی پیک چین کے صدر شی جن پنگ کا پاکستان کے عوام کے لئے تحفہ ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ 4 سال سی پیک کی راہ میں رکاوٹ آئی۔ چین جیسے عظیم دوست پر بے بنیاد الزامات عائد ہوئے۔ سی پیک کی رفتار دوگنی کررہے ہیں۔

سی پیک غربت ، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے خاتمے کا منصوبہ ہے۔  سی پیک سے ایران، افغانستان، وسط ایشیا اور پورے خطے کو ثمرات ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  ملک بھر میں 9 اسپیشل اکنامک زونز کی تعمیر سے ٹیکنالوجی کی منتقلی ہوگی اور صنعتی اشتراک عمل اور مقامی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔  این ڈی ایم اے کی استعداد کار میں اضافہ اور قدرتی آفات سے بچا کے لئے پیشگی اقدامات بھی سی پیک کا حصہ ہیں۔  زراعت کی ترقی کے لئے مشترکہ منصوبوں سے غذائی تحفظ یقینی ہوگا۔

You might also like

Comments are closed.