بلوچستان میں پہلا دھماکا ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں ہوا جس میں 15 افراد جاں بحق ہوئے اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ جب کہ دوسرا دھماکا قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی (ف) کے دفتر کے باہر ہوا جس میں 13 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی نوعیت خودکش بتائی جاتی ہے۔
نگران صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بیرونی ہاتھ ملوث ہیں، شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بلوچستان میں3روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
Comments are closed.